واشنگٹن ،8دسمبر(ایجنسی) صدارتی انتخابات کے لئے ریپبلکن پارٹی کا امیدوار بننے کے مضبوط دعویدار ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر مکمل طور پر روک لگانے کا اعلان کیا.
ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان گذشتہ ہفتے کیلیفورنیا میں
ہونے والے اُس حملے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ایک مسلمان جوڑے نے فائرنگ کر کے 14 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیروں نے اِس بیان کی مزید وضاحت نہیں کی ہے۔ پیر کی شام یارک ٹاؤن میں اپنی 55 منٹ کی تقریر میں ٹرمپ نے کہا تھا حالات بد سے بد تر ہوتے جا رہے ہیں اور ایک مرتبہ پھر ورلڈ ٹرید سینٹر جیسے مزید حملوں کا سامنا ہوگا۔ وائٹ ہاؤس کی طرف سے ٹرمپ کے اس بیان کو امریکی اقدار کے منافی قرار دیا گیا ہے۔